Geo News
Geo News

پاکستان
02 جولائی ، 2012

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، بہن، بھائی جاں بحق

کراچی … کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان بہن اور بھائی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این میں 2-K بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان بہن بھائی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جبکہ قریب سے گزرنے والے دیگر واٹر ٹینکرز کو بھی نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :