پاکستان
02 جولائی ، 2012

پاکستان میں قید بھارتیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے

پاکستان میں قید بھارتیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے

اسلام آباد … وزارت خارجہ نے پاکستان کی مختلف جیلوں میں بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق مئی 2008ء میں ہونے والے پاک بھارت قونصلر ایکسیس معاہدے کے تحت دونوں ممالک سال میں دو بار، یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے پابند ہیں۔ پاکستان نے یکم جولائی کو بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی۔

مزید خبریں :