15 مارچ ، 2017
طارق ابوالحسن...قومی ایئرلائن کولاکھوں ڈالرکانقصان پہنچانے کےالزام میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے جرمن سی ای او کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں شامل کرکے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ پرطیارے مہنگی لیز پرلینے اور طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس کی انکوائری جاری ہے۔ اسی بناء پران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے برنڈ ہلڈن کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام ائیر پورٹس کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔