دنیا
16 مارچ ، 2017

بھارت، ذاکرنائیک کی تنظیم پر پابندی کیخلاف درخواست مسترد

بھارت، ذاکرنائیک کی تنظیم پر پابندی کیخلاف درخواست مسترد

دہلی کی عدالت نے مذہبی اسکالر ذاکرنائیک کی تنظیم آئی آرایف پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔

دہلی کی عدالت میں بھارت کے مذہبی اسکالر ذاکرنائیک کی تنظیم آئی آرایف پرپابندی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پابندی کے خلاف تنظیم کی دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرپابندی کیلئےبھارتی وزارت داخلہ کےپاس کافی ثبوت موجود ہیں، آئی آر ایف نےوفاقی حکومت کی پابندی کی درخواست کوچیلنج کیاتھا۔

مزید خبریں :