02 جولائی ، 2012
واشنگٹن…ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور پاکستان میں نیٹو سپلائی کھولنے کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے ۔ایک پاکستان سیکورٹی عہدیدار نے اس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کا جلد اعلان کیا جاسکتا ہے۔امریکی نائب وزیرخارجہ تھامس نائیڈز پاکستان سے مذاکرات کے بعد واپس امریکا پہنچ چکے ہیں جہاں انھوں نے امریکی محکمہ خارجہ کو اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نیٹو طیاروں کی جانب سے سلالہ چوکی پر حملے اور پاکستان جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان نیٹو سپلائی بند کردی تھی۔