19 مارچ ، 2017
راجہ زاہد اختر خانزادہ...پاکستان امریکن ایسوسی ایشن ٹیکساس(پیٹ)کے نائب صدر اور یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں کینسر کی تشخیص کا آلہ تیار کرنے والے معروف پاکستانی امریکی سائنسدان ڈاکٹر سمیر اقبال کی والدہ ماجدہ سعیدہ بانو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث کینیڈا میں انتقال کر گئیں۔
مرحومہ اپنے خاوند اور بیٹے ڈاکٹر سمیر کے ہمراہ کینیڈا سے پاکستان جانے کیلئے ٹورنٹو ائیرپورٹ جا رہی تھیں کہ راستہ میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وہ انتقال کر گئیں بعدازاں مرحومہ کی میت ریاست مشی گن میں مقیم ان کے بڑے بیٹے کے گھر لائی گئی جہاں مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مسلم قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سعیدہ بانو کے اچانک انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے صدر شفقت تنویر پاکستان امریکن ایسوسی ایشن ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر جاوید اجمل،اردو گھر کے بانی ڈاکٹر عامر سلیمان،سائوتھ ایشیاء ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈائریکٹران اور مسلم ڈیموکرٹیک کاکس کے رہنماؤں،سید فیاض حسن،امیر مکھانی،آفتاب صدیقی،راجہ زاہد اختر خانزادہ،یونیورسٹی آف ٹیکساس میں طالب علموں کی کاروباری ایوسی ایشن کے صدر راجہ راحیل خانزادہ،معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سید عرفان شاہ کینسر کے ڈاکٹر خورشید انور، کشمیری رہنما راجہ مظفر کشمیری،ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ سمیت یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن اور ڈیلس میں پاکستانی طلبہ تنظیموں کے عہدیدارن نے ڈاکٹر سمیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ ہے کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔