دنیا
19 مارچ ، 2017

شمالی کوریا کا معاملہ ،امریکی وزیر خارجہ کی چینی رہنمائوں سے ملاقات

شمالی کوریا کا معاملہ ،امریکی وزیر خارجہ کی چینی رہنمائوں سے ملاقات

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اہم مذاکرات کے لیےا مریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، جہاں انکی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ دورہ ایشیا کے آخری مرحلے میں گزشتہ روز چین پہنچے جہاں وہ دوطرفہ امور سمیت خاص طور پر شمالی کوریا سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔

چینی وزیرخارجہ امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،توقع ہے کہ چینی عہدیداروں سے ہونے والی بات چیت میں بعض تلخ امور بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔دورہ ایشیا کے پہلے مرحلے میں ٹیلرسن جمعرات کو جاپان پہنچے تھے۔

جہاں ٹوکیو میںجاپانی حکام سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی گزشتہ 20 سالوں میں کی گئی ناکام کوششوں کے بعدیہ واضح ہے کہ اب ایک مختلف نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دورے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جاپان، جنوبی کوریا اور چین سے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے۔ٹیلرسن نے گذشتہ روز بیان دیا تھا کہ شمالی کوریا کا خطرہ بڑھا تو اس کا فوجی حل بھی موجود ہے۔

 

مزید خبریں :