20 مارچ ، 2017
سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یقین دہانی کی ہے کہ انکا ملک دنیا بھر کے عازمین حج اور عمرہ کو بلاامتیاز خوش آمدید کرتا ہے، اور تمام ممالک، رنگ ونسل سے وابستہ زائرین کو یکساں سہولتیں اور آسائشیں دی جائیں گی۔
شاہ سلمان نے یہ بات آج دار الحکومت ریاض میں سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ شاہ سلمان نے کابینہ کو ایشیائی ممالک کے دورے اور ملایشیا، اینڈونیشیا، برونائی دار السلام، جاپان اور چین کے سربراہان کے ہمراہ ہونے والے مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی۔
شاہ سلمان نے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کی جانب سے خلاف ورزی سے پاک مملکت مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، مہم کا مقصد مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم یا ویزہ اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو اپنا معاملات درست کرنے کا موقع ملے گا جو جرمانے اور سزاؤوں سے بچنے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔