دنیا
30 مارچ ، 2017

کیلی فورنیا: ڈاکٹر آصف محمود کا لیفٹیننٹ گورنر کا انتخاب لڑنےکا اعلان

کیلی فورنیا: ڈاکٹر آصف محمود کا لیفٹیننٹ گورنر کا انتخاب لڑنےکا اعلان

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے کیلی فورنیا کے لیفٹیننٹ گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا کی حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ وہ کیلی فورنیا کو ٹرمپ کےخلاف مزاحمت کا مرکز بنائیں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود نے لیفٹیننٹ گورنر کے لیے امیدوار ہونے کا اعلان امریکی محکمہ امیگریشن کے سامنے نیوز کانفرنس میں کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن کے دست راست ڈاکٹر آصف نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم اوباما دور کے ہیلتھ کئیر منصوبے، مفت کمیونٹی کالج تعلیم کی حمایت جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پھیلائی جانیوالی نفرت کے خلاف ہوگی۔

میڈیکل کی تعلیم کے لیے کھاریاں سے کینٹکی اور پھر کیلی فورنیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر آصف نے کہا کہ امیگرینٹس اور مسلمانوں پر حملے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کو نفرت کے خلاف اقدام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :