پاکستان
01 فروری ، 2012

پیٹرولیم قیمتیں: مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ

پیٹرولیم قیمتیں: مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ

اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مسلم لیگ ن کے ارکان نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٴٹ کردیا ہے۔ قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سنگ دلی سے قیمتوں میں اضافہ کیا، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کا بحران حکومت کا مسلط کردہ ہے، اتحادیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لئے مل کر قرار لائیں۔ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مسلم لیگ ن کے ارکان نے سینیٹ سے بھی واک آوٴٹ کیا۔ جبکہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ارکان نے قومی اسمبلی و سینیٹ اور جے یو آئی ف کے ارکان نے سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :