Geo News
Geo News

پاکستان
04 جولائی ، 2012

اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے

اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے

اسلام آباد … اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے عوام نے آج صبح سویرے ہی لہتراڑ روڈ کو بند کردیا ۔ اسلام آباد میں ترامڑی چوک جانے والی سڑک لہتراڑ روڈ پر اہل علاقہ بڑی تعداد میں نکل آئے اور انہوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیلئے سڑک پر ٹائر جلائے، عوامی احتجاجی کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

مزید خبریں :