پاکستان
03 اپریل ، 2017

لاہور پولیس کی یونیفارم تبدیل ہوگئی

لاہورپولیس کے رنگ ڈھنگ بدل گئے، پولیس کے اہلکارآج سے نئے رنگ کی وردی میں نظر آئیں گے ،31 ہزار کی فورس کو نئی یونیفارم فراہم کر دی گئی۔

پنجاب پولیس کی سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ ختم کر کے نئی زیتونی رنگ کی یونیفارم شروع کر دی گئی ،جس کے تحت آج لاہور پولیس اپنی نئی سفاری اسٹائل کی یونیفارم زیب تن کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق فیلڈ اسٹاف کی شرٹ پینٹ کے باہر جبکہ دفتری اسٹاف کی پینٹ کے اندر ہو گی، پنجاب کے دیگر اضلاع میں نئی یونیفارم کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :