پاکستان
03 اپریل ، 2017

لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات میں انکشاف

لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات میں انکشاف

اعظم ملک...وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 18سو طلبہ نے دو دو بار لیپ ٹاپ لیے، ڈھائی ہزار طلبہ کے شناختی کارڈ ہی جعلی نکلے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹریوں سمیت 9افسران کو ذمے دار قرار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، 1771طلبہ نے دو دو بار لیپ ٹاپ حاصل کرلیے، ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری اورڈپٹی سیکرٹریوں سمیت 9افسران کو ذمہ دار قرار پائے ۔

لاہور سے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں کی تحقیقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب خواجہ شمائل کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔

رپورٹ میں ایچ ای سی کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹریز سمیت 9افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ متعلقہ یونیورسٹیوں کے سربراہان کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کرتے وقت افسران نے امیدواروں کوائف کا مکمل جائزہ نہیں لیا، اس مقصد کےلیے نگران کمیٹی بھی قائم کی گئی جس کےارکان نے کسی یونیورسٹی کا دورہ نہ کیا، 1771طلبہ نے دو دو بار لیپ ٹاپ حاصل کر لیے۔

اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2481طلبہ کےشناختی کارڈ موجود ہی نہ تھے یا اُن کے نمبر غلط درج کیے گئے۔

مزید خبریں :