04 اپریل ، 2017
پنجاب بھر میں سردیوں کے رخصت ہوتے ہی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے،طالبات کے اسکول صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک اورطلبا کےاسکول صبح پونے 7سے دوپہر پونے2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ملتان بھر میں گرلز اسکول اور کالجز کے اوقات کارآدھا گھنٹہ پیچھے کر دیئے ہیں، 8 بجے کھلنے اور 2 بجے بند ہونے والے اسکولز اور کالجز کو اوقات ساڑھے 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کر دیئے ہیں ۔
8 بجکر 15 منٹ پر کھلنے اور سوا دو بجے بند ہونے والے بوائز اسکولز اور کالجز کے اوقات کار پونے 8 بجے سے پونے 2 بجے کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار 4 گھنٹے تک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں گرمی کی لہر جاری ہے ،آج کل کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا رہا ہے۔