04 جولائی ، 2012
کراچی… پاکستان کے کسٹم حکام کو چمن کے راستے نیٹو سپلائی کھولنے کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق مشیرداخلہ رحمان ملک نے چمن کے کسٹمزکے اعلیٰ حکام کو ٹیلیفون پر رابطہ کر کے تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت جاری کی ہیں۔ حکام کے مطابق وزارت داخلہ اور ایف بی آرکی جانب سے الگ الگ نوٹیفکیشن بذریعہ فیکس ملا۔ ادھر چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق کسٹم اجازت کے بعدنیٹوکنٹینرزکوبندرگاہ سے نکلنے کی اجازت دیدی ہے تاہم کنٹینرز کو بندرگاہ سے نکلنے کیلیے ڈیمرج ادا کرنا ہوگا۔