Geo News
Geo News

پاکستان
04 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کی پشت پناہی رحمن ملک کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

ینگ ڈاکٹرز کی پشت پناہی رحمن ملک کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد… مسلم لیگ ن نے نیٹو سپلائی کھولنے کے فیصلے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔ پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثنائاللہ کاکہنا ہے کہ رحمان ملک غیرملکی ایجنٹ ہیں ،،ینگ ڈاکٹرکے جو رہنما بھاگ کراسلام آباد چلے گئے، رحمان ملک انہیں پٹیاں پڑھارہے ہیں۔ ٹاوٴن ہال لاہور میں پنجاب کے 17 اضلاع کیلئے ڈینگی بریگیڈ کی گاڑیاں دینے کی تقریب ہوئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ کہ نیٹو سپلائی پرپارلیمنٹ کی گائیڈ لائن سے الگ کوئی فیصلہ نہیں ہوناچاہئے تھا، میاں نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ان کی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ن لیگ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل اور موٴقف قوم کے سامنے پیش کرے گی۔ رانا ثنائاللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کی پشت پناہی رحمان ملک کررہے ہیں،کراچی کے حالات خراب کرنے کے بھی وہی ذمے دار ہیں۔

مزید خبریں :