دنیا
04 جولائی ، 2012

جاپان: بارشوں سے متعدد علاقے زیر آب، ہزاروں افرادکی نقل مکانی

ٹوکیو … جاپان کے جنوب مغربی حصوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں کئی دریاؤں میں طغیانی سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ایک 76 سالہ شخص طغیانی کا شکار دریائے یاماکونی کاوا میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں امدادی کارکن اور پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوب مغربی حصوں میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشیں جاری ہیں جن میں مزید شدت آنے کا اندیشہ ہے ۔ حکام کے مطابق بارشوں کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور ایسے علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے علاوہ ملک میں طوفانی بگولوں کا خطرہ بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :