دنیا
04 جولائی ، 2012

ایران کے جوہری تنازعہ پر مکمل اتفاق رائے پیدا کیا جائے ،چین

بیجنگ… چین نے متعلقہ تمام فریقوں پر ایران کے جوہری تنازعہ بارے استنبول میں ہونے والے اجلاس میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 6 ملکوں کی تکنیکی سطح کے اجلاس میں چینی وزارت خارجہ کے شعبہ آرمز کنٹرول اور ڈس آرمنٹ کے ارکانوں کی قیادت میں چینی وفد شرکت کریگا۔ اس اجلاس میں سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین اور جرمنی ایران کے درمیان مذاکرات ہونے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیووین نے یہ بات پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کے بعد متعلقہ فریقین ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کریں گے جس سے اتفاق رائے پیدا ہوگا اور اختلاف کا خاتمہ ہو جائے گا اور مذاکرات کے ذریعے ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے کے حل کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :