پاکستان
04 جولائی ، 2012

نیٹو ایشو پر فیصلہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے،قمر زمان کائرہ

نیٹو ایشو پر فیصلہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیٹو ایشو پر فیصلہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلا س کے بعد میڈیا کوبریفینگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سلالہ واقعے پرپاکستان کی ساتھ زیادتی ہوئی،پاکستان کامطلب کسی کی ناک رگڑوانانہیں تھا،اُن کا کہناتھا کہ پاکستان میں امن اورخوشحالی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔قمرزمان نے مزید بتایا کہ کابینہ نے اوورسیزپاکستانیوں کی دُہری شہریت سے متعلق منظوردے دی ہے،انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے توہین عدالت سے متعلق ترمیمی قانونی بل کی منظوری بھی دی۔

مزید خبریں :