پاکستان
10 اپریل ، 2017

امریکا نے پاکستانی سویلین، فوجی قیادت کے موبائلز کی بھی جاسوسی کی

امریکا نے پاکستانی سویلین، فوجی قیادت کے موبائلز کی بھی جاسوسی کی

وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے حساس ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ماضی میں پاکستانی سویلین اور فوجی قیادت کے موبائل فونز کی جاسوسی کی۔

وکی لیکس کی ایک ٹوئٹ میں شیڈو بروکرز نامی ہیکر گروپ کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس گروپ نے ہیکنگ کے ذریعے ایسا حساس مواد حاصل کیا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے دوسرے ممالک کی جاسوسی کی ہے۔

اب تک اس دعوے کو ماہرین کی جانب سے شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا تھا، تاہم ہفتے کے روز شیڈو بروکرز نے پاس ورڈ سمیت، ہیک کیے گئے مواد کی تفصیلات جاری کردیں۔

ان میں پاکستان کے چند کوڈز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ این ایس اے نے پاکستان کی بھی جاسوسی کی۔

مزید خبریں :