01 فروری ، 2012
لندن…پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو لندن کی جیل سے رہا کر دیا گیا ،محمد عامر کو9فروری کو رہا کیا جانا تھا لیکن انہیں پہلے ہی رہا کر دیا گیا۔محمد عامرکے وکیل نے کہا ہے کہ محمد عامر کو لندن سے ڈی پورٹ نہیں کیا جا رہا۔ محمدعامرکے پاس مارچ کے آخرتک ویزاہے،وہ اس وقت تک لندن میں رہ سکتے ہیں۔پاکستان میں موجود محمد عامر کے بھائی محمد اعجاز نے کہا ہے کہ عامرکی رہائی کی اطلاع مل گئی ہے،انہیں ایک گھنٹہ قبل ہی رہائی ملی ،ہمیں اور تمام گھر والوں کو اس کی رہائی کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ وہ دو،ڈھائی ہفتے تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔