04 جولائی ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی… مٹی ،اینٹوں اور لکڑی سے تو دنیا بھر میں گھر سجائے اور بنائے جاتے ہیں لیکن چین میں ایک 50سالہ شخص نے پرانے گھر کو تام چینی اور کر سٹلز سے سجا کر نا صرف نیا کر دیا بلکہ اس کی اہمیت بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ 3 سو اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی اس سوسالہ پرانی عمارت کو چار سال کے عرصے میں 4 سو ملین تام چینی اور 20 ٹن قدرتی کر سٹلز سے سجا کر سیاحوں کی توجہ کا مر کز بنادیا گیا ہے۔