13 اپریل ، 2017
تپتے سورج اور گرمی کی شدت نے انسانوں کے ساتھ جانوروں کا بھی برا حال کردیا،بھارتی چڑیا گھر میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے چڑیاگھر میں گرمی سے ستائے ہوئے جانوروں کو ٹھنڈا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انتظامیہ نے جانوروں کے پنجروں کی چھتوں کو جوٹ سمیت دیگر ٹھنڈی اشیاء سے ڈھک دیا ہے۔
جبکہ صبح و شام جانوروں پر پانی بھی برسایا جا رہاہے ، چڑیا گھر میں خصوصی فوارے بھی لگائے گئے ہیں،تاکہ جانور گرمی کی شدت سے محفوظ رہیں۔