Geo News
Geo News

پاکستان
05 جولائی ، 2012

فیصل آباد:سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد. . . .فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دس روز قبل سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مفرور ملزم ہلاک ہوگیا۔بٹالہ کالونی پولیس کے مطابق ایک گھر میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووٴں نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس اور ڈاکووٴں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ملزم ندیم کے طور پر ہوگئی۔ہلاک ہونے والے ملزم نے دس روز قبل سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھاجسے پولیس نے گرفتار بھی کرلیا تھا۔بعدازاں تین روز بعد ملزم تھانہ غلام محمد آباد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :