05 جولائی ، 2012
اسلام آباد…اوگرانے ایل پی جی کی قیمت27روپے فی کلوکم کا اعلان کیا ہے جس کانوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔اوگرا کی جانب سے جا ری کئے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق لوکل اوردرآمدی ایل پی جی کی قیمت86روپے40پیسے فی کلوہوگی۔ملک بھرمیں مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی 86روپے40پیسے فی کلوفروخت کرینگی۔