05 جولائی ، 2012
اسلام آباد… بجلی کی بہتر پیداوار کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط ہے ،وزارت پانی و بجلی نے توانائی کے اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار انتہائی اوقات میں 14ہزار میگاواٹ تک ہے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ ابھی بھی شارٹ فال ساڑھے چار میگاواٹ تک ہے ، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس، ذرائع کے مطابق وزارتپانی و بجلی کی طرف سے بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار انتہائی اوقات میں 14 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، تاہم ابھی بھی شار ٹ فال چار سے ساڑھے چار ہزار کے تک ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی پیداوار میں بارشوں کے باعث ایک ہزار میگاواٹ کا اضافہ متوقع ہے، جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہو گی ،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنی وصولیاں بہتر بنانے جبکہ وازرت پٹرو لیم کو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی میں اضافے کی بھی ہدایت کی ،ذرائع کے مطابق وزاراء کی مصروفیت کے باعث اجلاس آدھا گھنٹہ چل سکا جو اب پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے ۔