23 اپریل ، 2017
بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر اذان کے وقت کی ویڈیو اپ لوڈ کردی اور ساتھ گڈ مارننگ انڈیا کا پیغام بھی لکھا ۔
پہلے وضاحت کی ،پھر سر مُنڈوایااور اب ایک اور پیغام دے ڈالا ،بھارتی گلوکار سونو نگم کے سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام نے نئی بحث چھیڑ دی۔
سونو نگم نے اذان کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور صرف گڈ مارننگ انڈیا کاپیغام لکھا ،جس کے ساتھ فجر کی اذان کی ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے جلتی پر تیل ڈالا۔
بھارتی میڈیا میں اب یہ بحث چھڑ گئی کہ سونو نے یہ ویڈیو ثبوت کے طور پر پیش کی ہے کہ ان کے گھر اذان کی آواز آتی ہے۔
اس سے پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوا تھا کہ ممبئی میں جہاں سونو نگم رہتے ہیں وہاں تو اذان کی آواز آتی ہی نہیں ، تو ان کی نیند خراب کیسے ہوتی ہے ۔
سونونگم نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ انہوں نے اذان کی ویڈیو ثبوت کے طور پر پیش کی ہے یا کسی اور وجہ سے ؟
سترہ اپریل کو اذان اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق متنازعہ ٹوئٹس پر تنقید کے بعد سونو نگم نے وضاحت کی تھی کہ وہ اذان نہیں لاوڈ اسپیکر کے خلاف ہیں ۔