Geo News
Geo News

پاکستان
24 اپریل ، 2017

لاہور؛ انارکلی بازار کے پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور؛ انارکلی بازار کے پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہورکی انار کلی مارکیٹ میں پلازہ کی بیسمنٹ کی تمام 26 اور گراؤنڈ فلورکی 2 دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں، 9 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا، تاجروں نے بھاری نقصان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

لاہور کے نیوانارکلی بازار میں واقع پلازہ میں صبح 4 بجے آگ لگی، ریسیکو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس نے تہہ خانے میں26 اورفرسٹ فلورپر دو دکانوں کو لپیٹ میںلےلیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

پلازہ سے دھویں کےبادل نکلتے رہے، دکان مالکان فائربریگیڈ اورریسکیو عملے سے الجھتے رہے، تاجروں کاکہنا تھا کہ اِن کےپاس سامان ہی پورا نہیں، آگ کیسے بجھائیں گے، کئی تاجر بے بسی میں روپڑے۔

ایس پی سٹی کے مطابق صبح کے وقت پلازہ خالی تھا، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :