صحت و سائنس
26 اپریل ، 2017

درخت کاٹنے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، مقررین

درخت کاٹنے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، مقررین

وفاقی جامعہ اردوکے شعبہ ارضیات کے تحت یوم ارض کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ ارضیا ت کی چیئر پرسن پروفیسر سیما ناز صدیقی نے پرکہا ہے درخت تیزی سے کاٹے جارہے ہیں جس سے آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھتی جارہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری زمین قدرت کا حسین ترین تحفہ ہے جسے ہم خود اپنے ہاتھوں سے تباہ کررہے ہیں۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کی سابقہ پرو وائس چانسلر اوردادا بھائی انسٹیٹیوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا ہے کہ ہوا اور پانی ہماری دولت ہیں ہمیں انہیں آلودہ ہونے سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے حکومت، عوام، این جی اوز اور میڈیا سب کو مل کرموثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :