06 جولائی ، 2012
لاہور… میواسپتال میں بچے کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتارچارینگ ڈاکٹروں کوضلع کچہری میں پیش کردیاگیا جہاں عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث ڈاکٹروں کو 3 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد 4ڈاکٹرز، ڈاکٹر مطلوب، ڈاکٹر تجمل،ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر عرفان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان چاروں کو 3دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے لئے احتجاج بھی کیا گیا اور نعرے لگائے گئے۔