پاکستان
06 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کل صبح9بجے ڈیوٹی پہنچ جائیں،لاہور ہائیکورٹ

ینگ ڈاکٹرز کل صبح9بجے ڈیوٹی پہنچ جائیں،لاہور ہائیکورٹ

لاہور… ہائی کورٹ میں ینگ ڈاکٹرکی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کل صبح 9بجے ایمرجنسی پہنچ کرڈیوٹی کریں۔ آج صبح کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال غیرقانونی قرار دینے سے متعلق درخواستیں سنی گئیں جن میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت ڈاکٹرمریض کاعلاج کرنے سے انکار نہیں کرسکتے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہمدردی ہے لیکن مریضوں کا علاج کرنے سے انکار غلط اقدام ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈاکٹروں کی ہڑتال توہیں عدالت ہے ۔ اس کے بعد ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ بعد دوپہر کارروائی میں عدالت کے سامنے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے موٴقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ بیگناہ ڈاکٹروں کو قید کر رکھا ہے انہیں فوری رہا کرایا جائے۔ سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ سینئر ڈاکٹرز کی رہنمائی میں سروس اسٹرکچر تیار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کو حکم دیا کہ کل صبح 9بجے اسپتال پہنچ کر ڈیوٹی کریں۔ عدالت نے پولیس کو بھی ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کو ہراساں نہ کیا جائے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹروں کیساتھ تھرڈ ڈگری سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :