06 جولائی ، 2012
واشنگٹن …امریکہ میں حزب مخالف جماعت ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے اپنی انتخابی مہم کے لئے گذشتہ ماہ100 ملین ڈالر کے فنڈز جمع کئے۔ یہ رقم رواں سال کی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ایک ریکارڈ ہے تاہم امریکہ کے موجودہ صدر بارک اوباما 4 سال قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک ماہ میں 150 ملین ڈالرفنڈز جمع کرچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بارک اوباما نے ابھی تک جون کے دوران جمع ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم ان کی انتخابی مہم کی نگران ٹیم کا کہنا ہے کہ فنڈز کا حجم یقینامٹ رومنی کے فنڈز سے کم ہوگا جس کے نتیجہ میں صدر پر دباؤ میں اضافہ ہوجائے گا۔