Geo News
Geo News

پاکستان
06 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی:پشاور میں تحریک انصاف کی ذیلی تنظیموں کا مظاہرہ

نیٹو سپلائی کی بحالی:پشاور میں تحریک انصاف کی ذیلی تنظیموں کا مظاہرہ

پشاور … پشاور میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ پشاور پریس کلب کے سامنے کیا گیا، جس کی قیادت انصاف ا سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر اخونزادہ حسین احمد کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شیر شاہ سوری روڈ کو بلاک کیا اور ٹائر جلاکر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے پلے کادڑز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر حکومت اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :