Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
03 مئی ، 2017

اداکارہ نور کےگانے کی ویڈیو لانچنگ میں سابق شوہر پہنچ گیا

اداکارہ نور کےگانے کی ویڈیو لانچنگ میں سابق شوہر پہنچ گیا

اداکارہ نور کے گانے کی ویڈیو لانچنگ تقریب میں ان کے سابق شوہر ولی حامد خان بھی پہنچ گئے،جنہیں منتظمین نے باہر نکال دیا ۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پہنچنے والے اداکارہ کے سابق شوہر نے کہا کہ وہ صرف نور کو مبارک باد دینے آئے ہیں،چند دوست نہیں چاہتے ،ہم اکھٹے رہیں۔

منتظمین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ولی حامد اس موقع پر نور کے لئے لایا گیا گلدستہ اسٹیج پر ہی رکھ کر واپس چلے گئے۔

تقریب میں اداکارہ نور آبدیدہ ہوگئیں،ان کا کہناتھاکہ میری طلاق کا کیس چل رہا ہے ،کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو،ذاتی زندگی کو ہمیشہ پیشہ وارانہ زندگی سے الگ رکھا ۔

مزید خبریں :