03 مئی ، 2017
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ نے قانونی جنگ کا آغاز کردیا اور باہمی سیریز نہ کھلنے پر بی سی سی آئی کو نوٹس بھجوادیا ۔
بھارت نے وعدے کا پاس رکھا نہ ہی معاہدے کی پاسداری کی ،کرکٹ کے میدان میں بھی اس کی ہٹ دھرمی جاری ہے،بگ تھری کی منظوری کے وقت بی سی سی آئی نے 8 سال میں 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8سال میں 6سیریز ہونی تھیں، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث3 سیریز منسوخ کرنی پڑیں،پی سی بی کو بھاری مالی نقصان ہوا۔
منسوخ کی گئی دو سیریز کی میزبانی پی سی بی نے کرنا تھی،اپنے نقصان کے ازالے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے قانونی جنگ شروع کی ہے۔
سب سے پہلے پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو نوٹس آف ڈسپیوٹ بھیج دیا گیا ،جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ان سیریز کے نہ ہونے جو نقصان ہوا بی سی سی آئی اس کا ہرجانہ بھرے۔