پاکستان
03 مئی ، 2017

پی بی اے کا ٹی وی چینل کے لائسنس کی منسوخی پر اظہار اطمینان

پی بی اے کا ٹی وی چینل کے لائسنس کی منسوخی پر اظہار اطمینان

پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے ایگریکٹ کے ٹی وی چینل کے لائسنس کی منسوخی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی بی اے کا کہنا ہے کہ یہ چینل پاکستان میں آزاد اور خود مختار میڈیا کے لیے بھی خطرہ تھا، امریکی محکمہ انصاف نے ایگزیکٹ پر مقدمہ چلایا، ایگزیکٹ کے ملازم نے14 کروڑ ڈالر کے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

پی بی اے کا مزید کہناتھاکہ حکومت سے کہا تھا کہ ایگزیکٹ کے چینل کے پاس پیمرا کا این او سی ہونے کی تحقیقات کریں، حکومت، عدالتیں اور پیمرا،، ایگزیکٹ کے چینلوں کی فنڈنگ کی بھی تحقیقات کریں ۔

مزید خبریں :