Geo News
Geo News

کھیل
04 مئی ، 2017

آئی پی ایل: تری پاٹھی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پونے نے کولکتہ کو ہرادیا

آئی پی ایل: تری پاٹھی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پونے نے کولکتہ کو ہرادیا

آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی فتوحات کو بریک لگا دیا۔ پونے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی ۔

پونے کے جے دیو انڈکٹ نے سنیل نارائن کو آؤٹ کرتے ہوئے وکٹ میڈن کرا کر اس فیصلے کو درست ثابت کردیا۔

البتہ اختتامی اوورز میں کولن ڈی گرینڈ ہوم اور سوریا کمار یادو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹوٹل کو 8 وکٹ کے نقصان پر 155 رنز تک پہنچادیا۔

گرینڈ ہوم نے 19 گیندوں پر 36، یادو نے 16 گیندوں پر 30، منیش پانڈے نے 37 اور گوتم گمبھیر نے 24 رنز بنائے۔

جواب میں پونےکے راہول تری پاٹھی نے 7چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت پونے نے4 وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔

کولکتہ کے بولر کرس وکس نے 3 وکٹیں لیں، جبکہ 93 رنز کی اننگ کھیلنے پر راہول تری پاٹھی مین آف دی میچ رہے۔

ایونٹ میں آج دہلی دئیر ڈیولز کا مقابلہ گجرات لائنز سے ہوگا،جو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے جیو سپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :