Geo News
Geo News

پاکستان
06 جولائی ، 2012

جرائم پیشہ افراد بہت ایڈوانس ہوچکے ہیں، آئی جی سندھ کا اعتراف

جرائم پیشہ افراد بہت ایڈوانس ہوچکے ہیں، آئی جی سندھ کا اعتراف

کراچی … آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد بہت ایڈوانس ہوچکے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آبا د کراچی میں ایگلٹ اور ایلیٹ کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی، ایگلٹ کورس 3 ماہ پر مشتمل ہے جس کا 14 واں بیج پاس آوٴٹ ہورہا ہے، جس میں ایک خاتون سمیت 229 اہلکار پاس آوٴٹ ہورہے ہیں، ایلیٹ کورس 6 ماہ کا ہے جس کا 27 واں بیج پاس آوٴٹ ہورہا ہے، ایلیٹ کورس کرنے والوں میں 3 خواتین اہلکاروں سمیت 394 اہلکار شامل ہیں، دستوں نے آئی جی سندھ مشتاق شاہ کو سلامی دی اور فنی تربیت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں کہا کہ جو اقدامات سندھ پولیس میں نہیں کئے جاسکے، خواہش ہے کہ انہیں میرے دور میں مکمل کیا جائے۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد بہت ایڈوانس ہوچکے ہیں، ان کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا پولیس فورس جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کررہی ہے جس میں پولیس کے اہلکار شہیدبھی ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :