پاکستان
09 مئی ، 2017

پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نظام انصاف میں اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قواعد وضع کیے جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی 33 رکنی پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے رکن ہیں۔

مزید خبریں :