09 مئی ، 2017
لاہور کی بااعتماد خواتین نے سفر کے مسائل پر قابو پانا سیکھ لیا اور معمولاتِ زندگی نمٹانے کیلئے اسکوٹی پر سفر کرنے لگیں۔
ان خواتین کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر پولیس اورشہری بھی ان سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔
نازک ہاتھوں سے اسکوٹی کو چابی لگائی، کک ماری، ریس دی اور یہ جا،وہ جا، لاہور کی سڑکوں پر اسکوٹی چلانے والی خاتون کونسلر حنا کامران کہتی ہیں کہ انہیں اسکوٹی چلاتے ہوئےکسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
حنا گھریلو کام کاج میں بھی گہری دلچسپی لیتی ہے، بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد علاقہ مکینوں کے مسائل سننا بھی ان کے معمولات میں شامل ہے، علاقے کی خواتین حنا سے بہت متاثر ہیں۔
گرکر چوٹ لگنے کے خدشے کے باعث حنا نے اسکوٹی کو سپورٹنگ ٹائرز بھی لگوا رکھے ہیں۔
اسکوٹی چلاتی خواتین کہتی ہیں کہ اسکوٹی چلانے سے ان کی ز ندگی ہی بدل گئی، اب وہ آنے جانے کے لیے کسی کی مختاج نہیں رہیں۔