پاکستان
09 مئی ، 2017

شہباز شریف 12مئی کو چین جائیں گے

شہباز شریف 12مئی کو چین جائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 12مئی کو چین جائیں گے، ان کے اس دورے کے دوران پنجاب حکومت او رچین کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدےہوں گے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دورہ چین اور پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے کانفرنس کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کی بیجنگ میں کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال نے چین سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

شہباز شریف چین میں ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے چین میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیاجا رہاہے۔

لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں 4 سال سے عوام کی بےلوث خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والےنہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک اور اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت اور لاہور کے علاوہ دیگر 6 بڑے شہروں میں یہ منصوبہ شروع کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :