07 جولائی ، 2012
کابل… امریکا نے افغانستان کو اہم غیر نیٹواتحادی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی وزیر خارجہ نے کابل کے غیر اعلانیہ دورے میں کیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ سے کا بل کو امریکی دفاعی اشیا کے حصول اور دفاعی مالیاتی امور میں آسانی حاصل ہوجائے گی۔