Geo News
Geo News

دنیا
07 جولائی ، 2012

برطانیہ،دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام،7افراد گرفتار

برطانیہ،دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام،7افراد گرفتار

لندن… برطانیہ میں پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں مزید سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی یارک شائر میں موٹروے پر ایک گاڑی کو انشورنس کاغذات نہ ہونے پر قبضے میں لیا گیا۔گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔جس کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گاڑی کے مالک،ڈرائیور اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی اور ان سے تفتیش جاری ہے۔برطانیہ میں لندن اولمپکس کے آغاز میں تین ہفتے رہ گئے ہیں اور دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔برطانوی پولیس نے گزشتہ ہفتے بھی 6افراد کو دہشت گردی کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :