Geo News
Geo News

پاکستان
07 جولائی ، 2012

پی پی کی لوٹ مار کی مثال دورآمریت میں بھی نہیں ملتی،رانا ثناء اللہ

پی پی کی لوٹ مار کی مثال دورآمریت میں بھی نہیں ملتی،رانا ثناء اللہ

لاہور… پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی آڑ میں جس طرح قومی وسائل کو لوٹاہے،اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت کی لوٹ مارکے قصے زبانِ زدعام ہیں،اور وہ اپنے انجام سے خوفزدہ ہے، نیب جیسے ادارے نے بھی اس کی تائید کی ہے۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھاکہ صدرسوئس بنکوں سے لوٹی ہوئی رقم لاکرغربت اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے استعمال کریں۔۔

مزید خبریں :