12 مئی ، 2017
طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ گھر میں چمچے کے ذریعے کیے جانے والے ایک آسان ٹیسٹ سے مختلف بیماریوں کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔
برطانوی ڈاکٹرنٹالیا کے مطابق ایک چمچے سے صرف 60سیکنڈ کے ٹیسٹ سے متعدد بیماریوں کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسپون ٹیسٹ کے لیے چمچے کو زبان پر رگڑیں، اس کے بعد اسے پلاسٹک بیگ میں رکھ کر ایک منٹ کے لیے دھوپ یا روشنی میں رکھ دیں۔
ڈاکٹر نٹالیا کا مزید کہنا ہے کہ دھوپ یا روشنی میں چمچہ رکھنے کےبعد پلاسٹک بیگ سے آنے والی بو سے مختلف بیماریوں کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔
ڈاکٹر نٹالیا نے واضح کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے، تاہم یہ ڈاکٹر کے مشورے اور طبی معائنے کا متبادل نہیں۔