Geo News
Geo News

پاکستان
07 جولائی ، 2012

میہٹر ،کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4افراد ہلاک

میہٹر ،کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4افراد ہلاک

میہڑ… میہٹر کے نواحی گاوٴں میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیاگیا۔ حادثہ نواحی گاوٴں نیو شاہ آباد میں پیش آیا جہاں صفائی کے دوران ایک شخص کنویں میں گرگیا جسے بچانے کے لئے مزید 6افراد کنویں میں اترے اور گہرائی میں زہریلی گیس کی وجہ سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تین افراد کو بیہوشی کی حالت میں لاڑکانہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کنواں کافی پرانا تھا اور کئی سالوں سے زیر استعمال نہیں تھا۔

مزید خبریں :