Geo News
Geo News

پاکستان
07 جولائی ، 2012

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹینٹ آفس میں سائلین سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹینٹ آفس میں سائلین سے ملاقات

لاہور… پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس میں ایک گھنٹے تک سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں جبکہ پولیس بے سہارا اور مظلوم افراد کی داد رسی کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بعض غریب سائلین کی مالی مدد بھی کی۔

مزید خبریں :