07 جولائی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے نامعلوم مسلح افراد نے مقامی کوئلہ کمپنی کے آٹھ کان کنوں کو اغواء کرلیا۔ چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ سورینج میں نامعلوم مسلح افراد مقامی یونائٹڈ مائنز کمپنی کی سائٹ پر پہنچنے اورانہوں نے وہاں موجود سات کارکنوں اور کمپنی کی ڈسپنسری پر موجود ایک کمپاوئڈر کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئے، واقعہ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دے دی گئی ہے جو کہ مغوی کارکنوں کی بازیابی کے لئے کوششیں کررہی ہے ، اسی علاقے سے کچھ عرصہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان کے چار مزدوروں کو بھی اغواء کرلیاتھا۔