پاکستان
15 مئی ، 2017

معلومات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ میں پیش

معلومات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ میں پیش

معلومات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا، بل وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کیا۔

بل کے مطابق کرپشن اور انسانی حقوق کی معلومات کو خفیہ نہیں رکھا جا سکے گا تاہم ملکی مفادات اور معیشت کو نقصان پہنچانے والی معلومات ظاہر نہیں کی جاسکیں گی۔

بل کے مطابق ملکی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات بھی ظاہر نہیں کی جاسکیں گی، پبلک مقامات کی سی سی ٹی وی ویڈیو درخواست دینے پر شہریوں کو فراہم کی جاسکے گی۔

مزید خبریں :