دلچسپ و عجیب
07 جولائی ، 2012

اولمپک مشعل لندن پہنچنے پر سب سے بڑے ڈانس ایونٹ کا آغاز

اولمپک مشعل لندن پہنچنے پر سب سے بڑے ڈانس ایونٹ کا آغاز

لندن …این جی ٹی…لندن اولمپکس2012کے آغاز میں صرف چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں جس کی مشعل کئی ملکوں اور شہروں کی سیر کرتے ہوئے بلا آخر لندن پہنچ گئی ہے۔ٹارچ کے لندن پہنچتے ہی شہر بھر میں جشن اور تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور مئیر بورس جانسن نے اسی مناسبت سے برطانیہ کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ بگ ڈانس2012کا افتتاح بھی کردیا ہے۔7سے15جولائی تک جاری رہنے والے اس انتہائی بڑے پیمانے کے ڈانس ایونٹ میں اسکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں سمیت شہرکے مرکزی چوراہوں،سڑکوں،ریلوے و میٹرو اسٹیشنوں اور سمندروں کیساتھ زیرِ آب اور چھتوں تک پر چڑھ کر برطانوی شہری ڈانس کرتے نظر آئینگے۔اس ایونٹ کی اہم پرفارمنس 14جولائی کو دیکھنے کو ملے گی جب ناصرف ٹریفلگر اسکوائر پر ہزاروں ڈانسرز بلکہ دنیا بھر کے ایک ہزار اسکولوں کے بچے بھی بیک وقت سُریلی بیٹس پر ڈانس کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :